لاہوریوں کی اکثریت کورونا کی برطانوی قسم کاشکارہوئی،یوایچ ایس تحقیق

May 10, 2021


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس ) کی نئی تحقیق کے مطابق لاہوریوں کی اکثریت کورونا وائرس کی برطانوی قسم کا شکارہوئی۔

تحقیق میں لاہورکے89 فیصد مریضوں میں وائرس کی برطانوی قسم کی موجودگی کا انکشاف بھی ہوا، 2فیصد مریضوں میں وائرس کا ساؤتھ افریقن ویرینٹ پایا گیا۔

ترجمان کے مطابق برطانوی تحقیقاتی ادارے کوارڈرم انسٹیٹیوٹ بایوسائنس نےبھی تصدیق کردی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ مرکزی محقق امیونولوجی ڈیپارٹمنٹ کےایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر شاہ جہاں ہیں۔