بلاول من کا کچا اور آصف زرداری کا بچہ ہے: فیاض الحسن چوہان

May 10, 2021

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہبلاول زرداری بچہ ہے، من کا کچا ہے اور آصف زرداری کا بچہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول کی وزیراعظم کے کامیاب دورہ سعودی عرب پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کو قرضوں اور چندوں کا طعنہ دینے والے اپنی پارٹی کی کرتوتیں بھول گئے ہیں۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بلاول کی گورننس شایدمنی لانڈرنگ، کک بیکس اور جعلی اکاؤنٹس پر مشتمل ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شاید ملک نوعمری میں ارب پتی بننے والوں کی لازوال، تابناک اور بےمثال کرپشن سے چلتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے خیال میں جھوٹ کو بار بار دہرانے سے شاید وہ سچ میں بدل جائے گا۔