• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی غربت کی شرح بڑھنے پر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غربت کی شرح بڑھنے پر پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران حکومت میں ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر ہیں جبکہ پاکستان میں یومیہ 15 سے 20 افراد خودکشی کرکے زندگیاں ختم کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب! اپنی خیالی دنیا سے باہر آئیں، پاکستان کے عام آدمی کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوچکا ہے۔

چیئرمین پی پی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ منہگائی کی سالانہ شرح 14فیصد سے بڑھنے کے بعد عام آدمی کیسے گزارا کرسکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں دوائیں سوفیصد سے زائد منہگی ہوچکی ہیں، اشرافیہ کے لیے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کے لیے لنگرخانے؟ وزیراعظم ایسے نہیں چلے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی جیب سے 90 ارب روپے سے زائد نکالنے کے لیے بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ عید کے بعد صنعتی شعبے سے 20 فیصد ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کا خدشہ ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی تباہی کی وجہ کرپشن کو بتانے والے وزیراعظم صاحب! آپ کی عوام دشمن سوچ کی بدولت یہ ملک معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین