امیتابھ بچن کا سکھ کمیونٹی کیلئے خطیر رقم کا عطیہ

May 10, 2021

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کیلئے سکھ کمیونٹی کو خطیر رقم کا عطیہ کردیا۔

دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مجندر سنگھ سرسا نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیجنڈری اداکار نے خطیر رقم کی خیرات کرتے ہوئے کہا کہ سکھ لیجنڈز ہیں اور ان کی ملک کیلئے خدمات کو سلام ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ امیتابھ بچن نے سری گرو تیغ بہادر کوویڈ کیئر سینٹر کے قیام کیلئے دو کروڑ روپے کا عطیہ کیا۔

مجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ جیسا کہ دہلی میں آکسیجن سلینڈرز کی شدید کمی ہے تو ایسے میں امیتابھ بچن مجھے روزانہ فون کر کے حالات پوچھتے ہیں۔