وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، شہبازشریف کی روانگی سے متعلق فیصلے پر مشاورت

May 10, 2021


وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال اور دورہ سعودی عرب پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق عدالتی فیصلے پر مشاورت کی گئی، جبکہ اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیے جانے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں فواد چودھری، اسد عمر، شہزاد اکبر اور قانونی ماہرین شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال اور دورہ سعودی عرب پر گفتگو کی گئی۔

شہزاد اکبر شہباز شریف معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ معاملے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہوگا۔

وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر بھی حکومتی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔