تامل اداکار جوکر تھلاسی کورونا کے باعث چل بسے

May 10, 2021

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل اداکار جوکر تھلاسی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ چنئی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

تامل فلم اسٹارز اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے جوکر تھلاسی کو فلم اور ٹی وی میں ان کی خدمات پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کناڈا، ملیالم اور تامل فلموں میں مزاح سے بھرپور کئی کردار ادا کیے جبکہ تامل فلم مروتھو پانڈی میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی جانب سے ان کی موت کو کبھی نہ پر ہونے والا خلا بھی قرار دیا جارہا ہے۔