ہمیں اعتراف کرنا پڑے گا ہم نے غلطی کی، سونو سود

May 10, 2021

بھارتی اداکار اور سماجی کارکن سونو سود نے کہا ہے کہ ہمیں اعتراف کرنا پڑے گا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ہم نے غلطی کی ہے۔

ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل سے بات کرتے ہوئے سونو سود نے کہا کہ ہم لوگ کبھی بھی کورونا وائرس کی وبا سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار نہیں تھے۔

انھوں نے حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جی ڈی پی کا صرف ایک سے دو فیصد حصہ صحت کی سہولیات پر خرچ ہوتا ہے، اسی وجہ سے ہماری تیاری نہیں تھی۔

سونو کا کہنا تھا کہ یہ مانتے ہیں کہ بھارت گنجان آباد ملک ہے، لیکن یہ کوئی عذر نہیں ہے، ہمیں اعتراف کرنا پڑے گا کہ ہم نے اس معاملے میں غلطی کی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے کی بھارت میں آکسیجن پلانٹ لگوانے کے لیے چین، فرانس اور تائیوان کی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے، تاکہ یہ کورونا وائرس کی تیسری ممکنہ لہر کے پیشِ نظر دلی، پنجاب، مہاراشٹرا اور اترپردیشن کی ریاستوں کو آکسیجن مہیا کی جائے۔