مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے، عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، سراج الحق

May 10, 2021

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں پر عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مقدس ترین مقام اور قبلہ اول ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع سے جاری نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے قابل مذمت ہیں۔


سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حملوں پر عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے اسرائیل کو پرتشدد کارروائیوں سے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔