گلوسٹر شائر نے مڈل سیکس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

May 11, 2021

لندن( نیوزڈیسک)انگلش کائونٹی چمپئن شپ میں گلوسٹر شائر نے مڈل سیکس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ لارڈز لندن میں کھیلے گئے 4 روزہ میچ میں مڈل سیکس کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 152رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نک گوبنس 52اور جان سمپسن 40رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ڈیوڈ پین نے تباہ کن بولنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔گلوسٹر شائر نے 90 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹام لیس 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ واضح رہے کہ گلوسٹر شائر نے مڈل سیکس کی پہلی اننگز 210 رنز کے جواب میں 273 رنز بنائے تھے۔