کیا تابش خان کا کیریئر ایک ٹیسٹ کے بعد ختم ہوجائیگا؟

May 11, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )2002 سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے تابش خان کو 19 سال کے صبر آزما انتظار کے بعدہرارے ٹیسٹ کھیلنے کا موقع مل سکا ہے تاہم اب ان کی عمر36 سال سے زیادہ ہوچکی ہے جس میں فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کیریئر زیادہ طویل نظر نہیں آیا کرتا۔ تابش خان پہلی اننگز میں ایک ہی وکٹ حاصل کر سکے جو انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں حاصل کی تاہم دوسری اننگز میں وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کی طرف سے جن 43 کھلاڑیوں نے صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے ان میں ایک اور نام کا اضافہ تابش خان کا بھی ہوسکتا ہے۔