لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 10روز میں 155 مقدمات درج

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور مہم جاری ملتان میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری پولیس کی طرف نے گزشتہ 10 دنوں کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 295 افراد کے خلاف 155 مقدمات درج کر لیے گئےجبکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متعدد دکانیں اور مارکیٹیں سیل کر دی گئیں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ملتان پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔