شہر میں سویوں کے سٹالز سج گئے،مقررہ نرخ سے30روپےمہنگی فروخت

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)عیدالفطر قریب آتے ہی شہر میں سویوں کے سٹالز سج گئے ہیں،عید کے حوالے سے رشتے داروں ، دوست احباب میں سویاں بطور تحفہ بھی دی جاتی ہیں۔کینٹ ،گھنٹہ گھر ،اندرون شہر، نیو ملتان، ممتاز آباد ، ایم ڈی اے چوک ، نواں شہر ، قاسم بیلہ ، سورج میانی ، پل براراں ، بوسن روڈ ، گلگشت ، وغیرہ کے سٹالز سج گئے ہیں اور میدہ سے تیار سویاں فروخت کی جارہی ہیں کینٹ میں سویاں 20سے 30روپے کلو کے فرق سے مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں، شہر ی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میٹھی عید کے موقع پر یکساں نرخ کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔