کنول آفتاب کا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل

May 11, 2021

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اسٹار، نو بیاہتا دولہن کنول آفتاب کا نیا خوبصورت برائیڈل شوٹ وائرل ہو گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

کنول آفتاب کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ دُلہن کے روپ میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

کنول آفتاب کی جانب سے اپنی ان نئی تصاویر پر اپنے شوہر، ٹک ٹاکر ذوالقرنین کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔


کنول آفتاب کا اپنی اس پوسٹ پر ذوالقرنین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’ تیرا نام میری عبادت،‘ اور ساتھ ہی میں دنیا اور نظر بد دور کا ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔


کنول آفتاب نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ وہ کیسی نظر آ رہی ہیں۔

کنول آفتاب کے اس سوال کے جواب میںاُن مداحوں و فالوورز کی جانب سے تا حال خوب لائیکس اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔