آسٹریلیا، وکٹوریا میں 2 ماہ بعد کورونا کیس رپورٹ

May 11, 2021

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں 2 ماہ بعد کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آنے پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں باہر سے آکرقرنطینہ کرنے والے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ انفیکشن کا ماخذ جاننے کیلئے آسٹریلوی حکام کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں اب فائزر بائیو این ٹیک ویکسین 12 سے 15 برس کے بچوں کو لگے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے جمعرات سے ویکسی نیشن کی اجازت دے دی۔