کورونا کے سبب روزے نہیں رکھے، کیا قضا روزے رکھنے ہوں گے؟

May 11, 2021

سوال: کورونا کی وبا کی وجہ سے روزے نہیں رکھے جاسکے اور ان کا فدیہ اور صدقہ فطر بھی ادا کر دیا گیا ہے تو کیا ایسی صورت میں پھر بھی قضا روزے رکھنے ہوں گے؟

جواب: جی ہاں، مذکورہ صورت میں قضا روزے رکھنے ہوں گے۔

ان روزوں کا جو فدیہ ادا کردیا گیا ہے، وہ صدقہ بن جائے گا اور ان کا اجر و ثواب ملے گا۔

کتاب و سنت کی روشنی میں اپنے مزید مسائل کے حل جاننے کے لیے وزٹ کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/islamic-question-answers