راجن پور : گندم کی 80 ہزار بوریاں کاٹن فیکٹری کے گودام سے برآمد

May 11, 2021

راجن پور میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کاٹن کی فیکٹری کے گودام سے گندم کی 80 ہزار بوریاں برآمد کرلی گئیں۔


اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گندم کی بوریاں محکمہ خوراک کے حوالے کردی گئی ہیں۔