چنئی (جنگ نیوز)آئی پی ایل بایو ببل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چنئی سپرکنگز کے بیٹنگ کوچ مائیکل ہسی بیماری سے نجات نہیں پاسکے ہیں ۔ ان کا کوویڈ ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا ہے۔ وہ چنئی میں ہیں اور صحت یاب ہونے تک وہیں رہیں گے۔
صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔
سیبا ٹیسٹنگ سروس نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیئے۔
مالک کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی تھی، 27 اکتوبر کو ای چالان میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔
ایم ایس ڈاکٹر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ زچگی کے وقت رکشہ کو چادروں سے ڈھانپ دیا گیا، حالت تشویشناک ہونے پر لیڈی ڈاکٹر نے اسپتال کے باہر ہی رکشے میں زچگی کروائی۔
فوربز انڈر 30 کی فہرست میں شامل بھارتی ڈیٹنگ ایپ کے سی ای اور نے سب سے ایماندار چھٹی کی درخواست کا اسکرین شاٹ شیئر کر دیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان، طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں افغان سرزمین سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال حملے کیے گئے، پاکستان نے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر اقدام اٹھائے گا۔
اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کر دی ہیں۔
افغانستان اور پاکستان نے استنبول میں 6 نومبر سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور جنگ بندی قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی شہر نیویارک طوفانی بارشوں کی زد میں آگیا، کم از کم 2 افراد ہلاک، جبکہ نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا۔
حکومت سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کے ریٹ میں 10 روپے فی یونٹ کمی پر غور کر رہی ہے، نیٹ میٹرنگ کا ریٹ 22 روپے سے کم کر کے تقریباً 11 روپے 30 پیسے فی یونٹ کرنے پر غور جاری ہے کیونکہ موجودہ نظام سے قومی گرڈ صارفین پر فی یونٹ تقریباً 2 روپے کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
گزشتہ ہفتے سوڈان کے شہر الفشر سے فوجی انخلا کے بعد سے حالات انتہائی خراب ہیں، پیرا ملٹری فورسز کے سوڈانی شہر الفشر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے قتلِ عام جاری ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں کہ اندر بیٹھا ایک شخص ہدایات جاری کرے، نیازی لاء جس کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت چل رہی ہے یہ نہیں چلے گا
10 گرام سونے کا بھاؤ 4544 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگیا۔