عوام بلاخوف عید منائیں ہم حفاظت کیلئے موجود ہیں، آر پی او

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال، عزت وآبرو کی حفاظت یقینی بنانا پولیس کے فرائض کا حصہ ہے ملتان ریجن میں عیدالفطر کے اجتماعات کی حفاظت کیلیے اقدامات کر لیے گئے ہیں ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودہراں اضلاع میں عید الفطر کے سیکورٹی پلان کے مطابق ملتان ریجن میں عید کے اجتماع کے دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا عوام الناس خصوصی اپیل ہے کہ وہ عید الفطر کے خوشی کے موقع پر حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کورونا کی موجودہ لہر کی شدت کو کم کیا جاسکے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھیں عوام بلا خوف خطر عید کی خوشیا ں منائیں ہم ان کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان ریجن میں عیدالفطر کے 2066 اجتماعات کی حفاظت کیلیے 3954 پولیس افسران و ملازمین کے علاوہ پولیس رضا کار بھی فرائض سر انجام دینگے ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ خوشی کے ا س پر مسرت موقع پر اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں انہیں موٹر سائیکل ون ویلنگ کے مہلک نقصانات سے آگاہ کریں۔