عید سے قبل لاڑکانہ میں مرغی مہنگی

May 12, 2021

صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں عیدالفطر سے چند روز قبل مرغی کے گوشت کی قیمت مزید 20 روپےاضافے سے 520 روپے فی کلو ہوگئی۔

لاڑکانہ میں عام گھی کی قیمت میں بھی 50 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا ہے۔

رمضان کے آغاز پر 220 روپے کلو فروخت ہونے والا بناسپتی گھی 270 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

لاڑکانہ میں زائد قیمت پر بکرے اور گائے کا گوشت فروخت کرنے والے 3 قصائی گرفتار کرلیے گئے ہیں جبکہ دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔