پشاور میں چکن کی قیمت میں مزید 3 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 296 روپے تک جا پہنچی ہے۔
ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔
پشاور میں گزشتہ روز جو فی کلو زندہ مرغی 293 روپے کی تھی آج وہ تین روپے اضافے کے بعد 296 روپے کی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتوں میں زندہ مرغی کی قیمت میں 30 روپے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔