عید جس روز بھی ہو درست رویت پر ہو، شاہ اویس نورانی

May 13, 2021

سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستا ن اور مرکزی ترجمان متحدہ مجلس شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ عید جس روز بھی ہو درست رویت پر ہو لیکن جمعہ کے دن دو خطبوں کو بھاری یا نحس قرار دینا سخت گمراہی، بدبختی اور شرکیہ عقیدہ ہے۔

ایک بیان میں شاہ اویس نورانی نے کہا کہ اگر کوئی اس بنیاد پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے بدبخت ہے۔

شوال کا چاند نظر آنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 13 مئی بروز جمعرات عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔