اڈیالہ جیل کے قیدیوں میں تحائف تقسیم، ملازمین کیلئے عیدی

May 13, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل اڈیالہ میں1866قیدیوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عید کے تحائف تقسیم کئے گئے ۔وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان بدھ کو خصوصی طور پر اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نےقیدیوں میں تحائف تقسیم کئے۔اڈیالہ جیل ملازمین کو پنجاب حکومت کی جانب سے عیدی بھی بھجوائی گئی۔سکیل ایک سے پانچ تک کے ملازمین کو 15سوروپے فی کس عیدی دی گئی۔اس موقع پرڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن ملک شوکت فیروز اور سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر بھی موجود تھے۔فیاض الحسن چوہان، ملک شوکت فیروز اور چودھری اعجاز اصغر نے اسیروں میں فرداً فرداً تحائف اور ملازمین میں عیدی تقسیم کی۔وزیر جیل نے اڈیالہ جیل میں واقع رہائشی کالونی میں پانی پائپ لائن کا بھی افتتاح کیا۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن نے بتایاکہراولپنڈی ریجن کی 6 جیلوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی گئی ۔ تحائف اور عیدی پنجاب حکومت کے مقرر کردہ بجٹ سے تقسیم کی گئی۔