• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: اماراتی خاتون ڈاکٹر کے 12 لاکھ پاؤنڈ کے زیورات، قیمتی سامان چوری

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کے 12 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے زیورات اور قیمتی سامان چوری ہوگئے۔ 

لندن میں اماراتی خاتون ڈاکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ عربی بولنے والے دو افراد سیلفی لینے کے بہانے ان کے قریب آئے تھے۔ 

خاتون کے موقف کے مطابق چوری شدہ سامان میں لاکھوں پاؤنڈ مالیت کے بیگ، گھڑیاں اور زیورات شامل ہیں۔ 

اماراتی خاتون نے سامان کی برآمدگی کیلئے لندن کے میئر اور پولیس چیف سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 

خاتون کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کیے، ملزمان کی شناخت نہ ہونے پرتشویش ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید