• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی معیشت مسلسل دو سہ ماہی سے سکڑ رہی ہے، پیداوار میں کمی ہونے لگی، ادارہ شماریات

تصویر: رائٹرز۔
تصویر: رائٹرز۔

فرانس کی معیشت مسلسل دو سہ ماہی سے سکڑ رہی ہے۔ پیرس سے فرانسیسی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تیسری سہ ماہی میں قومی پیداوار میں 0.2 فیصد کمی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق دوسری سہ ماہی کے ڈیٹا بھی منفی رہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں گزشتہ چند ماہ سے طلبا کا احتجاج جاری ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 2026 کے لیے حکومت کا 0.5 فیصد اقتصادی ترقی کا ہدف اب انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

فرانسیسی ادارہ شماریات کے بجٹ خسارہ مجموعی قومی پیداوار کے 5.6 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید