کراچی،لاہور،اسلام آباد میں رات گئے تک بازاروں میں رش

May 13, 2021

کراچی،لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں رات گئے تک شہری بازاروں کے چکر لگاتے رہے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتی دکانوں اور مارکیٹوں میں رش رہا، کسی نے کپڑے خریدے تو کسی نے جوتے۔

شہریوں کی بڑی تعداد ماسک لگائے بغیر گھومتی رہی اور پولیس خاموش تماشائی بنی سب دیکھتی رہی۔

دوسری جانب چاند کے انتظار میں بال نہ ترشوانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چاند کا اعلان دیر سے ہونے پر زیادہ تر ہیئر سیلون پہلے ہی بند کردیے گئے تھے۔ شہریوں کو جو ہیئر ڈریسر کھلے ملے وہیں سے بال بنوا کر گزارا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ خواتین نے بھی فیشل، مینی کیور،پیڈی کیور بھی کروایا اور لڑکیوں نے من پسند ڈیزائن کی ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگوائی۔