عید پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں، یاسمین راشد

May 13, 2021

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہپاکستان کورونا وائرس کی وباء کی شدید لہر سے گزر رہا ہے،ہمیں عیدالفطر پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیناہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عیدالفطر پر خصوصی وڈیو پیغام جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوروناکے باعث پنجاب میں 8ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرکے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔

انہوں نے عیدالفطر پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے کھانوں کی بجائے ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں۔