کس نے کہاں نمازِ عید ادا کی؟

May 14, 2021

وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کی نماز نتھیا گلی میں ادا کی جبکہ صدر عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ گورنر ہاؤس کی مسجد میں نماز عید ادا کی۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بادشاہی مسجد، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایوان وزیراعلیٰ میں نمازعید ادا کی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں نماز پڑھی۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور میں نماز عید کی امامت کی۔

دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عید کی نماز ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں نماز عید ادا کی۔

چودھری برادران نے نماز عید گجرات میں پڑھی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں نمازعید پڑھائی۔