امریکی صدر جوبائیڈن کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

May 14, 2021

امریکی صدر جوبائیڈن نے دنیا بھر میں عید منانے والے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ رمضان کا مقدس مہینہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور دنیا بھر میں عید منانے والوں کو میری اور جلِ بائیڈن کی طرف سے اس تہوار کی بہت مبارک ہو۔

انہوں نے ’عید مبارک‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور اہلیہ دعاگو ہیں کہ آپ سب کا آنے والا سال بہترین گزرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور کینیڈا میں ایک ہی دن متفقہ عید الفطر منانے پر مسلمان کمیونٹی میں اطمینان پایا گیا۔

اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں بھی جمعرات کی عیدالفطر کی تعطیل دی گئی ہے۔