• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبائیڈن نے کونسی حدیث پڑھ کر مسلمانوں کے دل جیتے؟

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حدیث نبی اکرم ﷺسنا کر مسلمانوں کے دل جیت لیے۔

جوبائیڈن نے حدیث بیان کرتےہوئے امریکی مسلم کمیونٹی سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو نصیحت بھرا پیغام دیا ہے۔

جو بائیڈن نے نبیؐ پاک کی حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’جو تم میں‌ سے برائی کو دیکھے تو اس کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کرے اور اگر اس کی طاقت نہیں رکھتا تو اس کو زبان سے روکے اور اگر اس کی طاقت بھی نہیں‌رکھتا تو اس کو دل سے برا جانے۔‘

جوبائیڈن کا یہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور مسلمان نومنتخب صدر کے اس اقدام پر انہیں سراہ رہے ہیں۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ ہم سب کو اس طرف بڑھنا چاہیے کہ اپنی فیملی ، محلے داروں، رشتہ داروں اور ملک کےلیے بہتری کیا ہے پھر اس پر عمل کرنا چاہیے۔


واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی جبکہ اُن کے حریف ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

تازہ ترین