فاروق قیصر (انکل سرگم) کی تدفین آج ہوگی

May 15, 2021


گزشتہ شب انتقال کر جانے والےمعروف مزاح نگار فاروق قیصر کو آج سپرد خاک کیا جائے گا۔

فاروق قیصر کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر کا کہنا ہے کہ نانا کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا۔

کلیاں، سرگم سرگم اور ڈاک ٹائم ان کے مشہور ٹی وی شوز تھے, تاہم پی ٹی وی کا مشہور پروگرام ’کلیاں‘ ان کی پہچان بنا، اس پروگرام میں انکل سرگم کے کردار سے فاروق قیصر نے شہرت حاصل کی۔