• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین انکل سرگم کے شکرگزار کیوں؟

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر کی یاد میں سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاروق قیصر کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فاروق قیصر! ہمارے بچپن کو خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘


اداکار نے لکھا کہ ’میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے بچپن میں فاروق قیصر کا لائیو شو دیکھنے کا موقع ملا۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ فاروق قیصر کی مغفرت فرمائے اور اُن کے درجات بلند کرے، آمین۔‘

واضح رہے کہ معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر کا کہنا ہے کہ نانا کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا۔

کلیاں، سرگم سرگم اور ڈاک ٹائم ان کے مشہور ٹی وی شوز تھے, تاہم پی ٹی وی کا مشہور پروگرام ’کلیاں‘ ان کی پہچان بنا، اس پروگرام میں انکل سرگم کے کردار سے فاروق قیصر نے شہرت حاصل کی۔

تازہ ترین