کوئٹہ:عید کے تیسرے دن مختلف ریستوران میں گہماگہمی

May 15, 2021

کوئٹہ میں عید کے تیسرے دن بھی مختلف ریستورانوں میں لوگوں کا رش برقرار ہے۔

ریستوران میں شہری گرما گرم حلوہ پوری کے ناشتے کا مزہ لے رہے ہیں جبکہ مختلف ریستوران میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

شہری اور ہوٹل کا عملہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ اختیار نہیں کررہے۔

گزشتہ روز لاہور، کراچی اور گوجرانولہ سمیت کئی شہروں میں بھی صبح کے وقت شہریوں نے ناشتے میں پوری، پراٹھے، چنے اور لسی کا مزہ لیا تھا۔