اسرائیلی مظالم، ترک صدرکا عالمی برادری کی بےحسی پر اظہار افسوس

May 15, 2021

ترک صدرجب طیب اردوان نے اسرائیل کے وحشیانہ مظالم پر عالمی برادری کی بےحسی پر اظہار افسوس کیاہے۔

ترک صدرکا کہناہے سیاسی مفاد کیلئے چپ رہنے اور آنکھ بند کرنےوالےجان لیں ایک دن وہ بھی اسرائیلی مظالم کا نشانہ بن سکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی خطےمیں امن کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کیلئےتیار ہے۔

ترک صدرجب طیب اردوان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اسرائیلی دہشتگرد ریاست نےانسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں۔ فلسطین ،مقبوضہ بیت المقدس میں ہونےوالےمظالم پرفوری آواز اٹھانی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں،عیسائیوں،یہودیوں سب کیلئے مقدس مقام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس تمام عالم کا مشترکا تاریخی اثاثہ ہے،فلسطینی شہروں اور القدس میں برپا اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ناموس انسانیت کا فرض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو علاقے میں امن وامان بحال کرنےکیلئےاقدامات اٹھانےچاہیئے جبکہ اوآئی سی اگر ٹھوس اقدامات نہ اٹھاپائی تو یہ اس کی موجودگی کی نفی کےمترادف ہوگا۔