کندھ کوٹ: قبائلی تصادم میں جاں بحق 9 افراد کی نمازِ جنازہ

May 16, 2021

سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 9 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں گزشتہ روز جاگیرانی اور سبزوئی قبائل نے چاچڑ برادری کے گاؤں زمان چاچڑ پر حملہ کیا تھا اور فائرنگ کے نتیجے میں چاچڑ برادری سے تعلق رکھنے والے 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ان تینوں قبائل سبزوئی، جاگیرانی اور چاچڑ برادری کے درمیان پرانا تنازع ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کچے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔