• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ میں قبائلی تصادم، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سکھر (بیورورپورٹ ) کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں قبائلی تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں مرنے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کچے کے علاقے درانی مہر میں سبزوئی، جاگیرانی قبائل نے چاچڑ برادری کے گاوں زمان چاچڑ پر حملہ کیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد جن کا تعلق چاچڑ برادری سے بتایا جاتا ہے جاںبحق اور زخمی ہوئے ان تینوں قبائل سبزوئی، جاگیرانی اور چاچڑ برادری کے درمیان پرانا تنازعہ چل رہا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 9 افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں مرنے والوں کا تعلق چاچڑ برادری سے بتایا جاتا ہے سبزوئی اور جاگیرانی گروہ کے افراد نے کچے کے علاقے زمان چاچڑ پر حملہ کیا جس سے موقع پر ہی متعدد افراد جاںبحق اور زخمی ہوئے ہیں مرنے والوں کی تعداد 6 سے 9 تک ہے کیونکہ یہ بہت زیادہ کچے کا مشکل گزار علاقہ ہے، اس لئے مکمل تفصیل اور نام میں وقت لگے گا، پولیس کے مطابق واقعہ سبزوئی ، جاگیرانی اور چاچڑ قبائل کے درمیان پرانی دشمنی کے بنا پر پیش آیا ہے ان قبائل کے درمیان پرانا تنازعہ چل رہا ہے، فائرنگ میں ہلاک ہونے والے والو ں میں حامند چاچڑ اور راہب چاچڑ سمیت دیگر شامل ہیں مرنے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر روانہ کردیا گیا ہے۔ اور پولیس جلد حالات کو کنڑول کرلے گی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق درانی مہر کشمور کندھ کوٹ کا سب خطرناک علاقہ ہے یہ کچا دیہی اور جنگلات کا مشکل ترین علاقہ ہے اس تھانے کی حدود میں پولیس کی جانب سے متعدد مرتبہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن بھی کئے جاتے رہے ہیں۔

تازہ ترین