دہلی کالونی میں ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

May 16, 2021

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم سب کی بہتری ویکسین لگوانے میں ہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعیت سودگران اسپتال دہلی کالونی آمد کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر سودگران دہلی اور محکمہ صحت سندھ کے اشتراک سے فری کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔


مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں فری کورونا ویکسینیشن سینٹرز موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سینٹر سے دہلی کالونی اور متصل علاقے کے لوگ مستفید ہوسکیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو ویکسین لگوانا چاہیے کیونکہ اسی میں سب کی بہتری ہے۔