پنجاب کالونی میں پانی کی عدم فراہمی پر مکینوں کا احتجاج

May 17, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجاب کالونی کے عوام پانی نہ ہونے کے باعث تنگ ہوکر گھروں سے نکل آئے، علاقہ مکینوں نے سی بی سی حکام کے توجہ نہ دینے پر پرُامن احتجاج کیا، سماجی تنظیم کے سربراہ کامران نیازی کا کہنا تھا کہ پنجاب کالونی کے ساتھ غیر امنصفانہ سلوک کیا جارہا ہے ہمیں پانی کی سپلائی نہیں دی جاتی جبکہ اسی ٹینک سے دوسرے لوگوں کو جو رشوت دیتے ہیں ان کو سپلائی دی جاتی ہے، ہماری کلفٹن کنٹو نمنٹ بورڈ کے اعلیٰ ا فسران سے اپیل ہے کہ یہاں کے انچارج کو فوری ہٹایا جائے اور ان کے خلاف انکوری کی جائے۔