بحرین کی طرف سے کورونا سے متعلقہ انتہائی نگہداشت کا سامان کراچی پہنچ گیا

May 17, 2021

لاہور( جنرل رپورٹر ) بحرین کی طرف سے کوروناسے متعلقہ انتہائی نگہداشت کاسامان کراچی پہنچ گیا۔ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر سے نبرد آزما ہونے کے لئے انتہائی طبی نگہداشت کا سامان کراچی پہنچ گیا۔پاک بحریہ کا خصوصی جہاز پی این ایس نصر بحرین سے طبی نگہداشت کا سامان لے کر کراچی پہنچ گیا۔ یہ سامان کورونا وبا کے باعث ایمرجنسی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے معاون ثابت ہو گا۔بحرین کی جانب سےطبی سامان پاکستان کو تحفتاً دیا گیا ہے۔ بحرین کے قونصل جنرل یاسر عیسیٰ اجلان عیسیٰ الہادی، میجر جنرل محمد ظفر اقبال، کمانڈر کراچی لاجسٹک ایریا اور پاکستان آرمی اور نیوی کے اعلیٰ افسران کراچی کی بندرگاہ پر جہاز کااستقبال کرنے کے لئے موجود تھے۔