امریکا نے اسرائیل سے میڈیا عمارت پر حملے کے جواز کی اضافی تفصیلات مانگی ہیں، بلکن

May 17, 2021

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں الجزیرہ سمیت دیگر میڈیا دفاتر کی عمارت سے حماس کی سرگرمیوں سے متعلق شواہد نہیں دیکھے۔

امریکا نے اسرائیل سے میڈیا عمارت پر حملے کے جواز کی اضافی تفصیلات مانگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی پر زور نہیں دے گا۔ اگر دونوں جانب سے فائر بندی کی خواہش کا اظہار ہو تو وہ مدد کے لیے تیار ہیں۔