سمندری طوفان، کراچی آج بھی شدید گرمی پڑے گی

May 18, 2021

بحیرہ عرب کا سمندری طوفان کراچی سے 580 کلومیٹر کی دوری پر ہے، کراچی میں سمندری بند ہوگئی، شہر میں لو کے تھپیڑوں کا راج ہے، شہریوں کا گھر سے نکلنا محال ہوگیا۔

شہر کا درجہ حرارت تقریباً چوالیس ڈگری پر پہنچ گیا، آج بھی شدید گرمی پڑے گی، بدھ سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب تھرپارکر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، سانگھڑ اور میرپور خاص میں بوندا باندی ہوئی۔

ٹھٹھہ، بدین کی ساحلی پٹی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ماہی گیروں کے 19مئی تک سمندر میں جانے پر پابندی لگادی گئی۔ کیٹی بندر میں بڑی تعداد میں کراچی کے ماہی گیروں کی کشتیاں لنگر انداز ہیں۔