بی یو جے کے زیر اہتمام کل مظاہر ہ کیاجائےگا

May 18, 2021

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے میڈیا دفاتر پر حملوں کے خلاف کل بدھ کو سہہ پہر 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائےگا۔ تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز سے بھرپور شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔