منشیات سمگل کے 2 ملزمان کے رہا ئی کے احکاما ت

May 18, 2021

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار2ملزموں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ تخت بھائی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزمان شینواری اورشاہدعلی کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین کلوگرام چرس اور30گرام آئس برآمد کی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔