سعودی عرب :آسمانی بجلی گرنے سے پہاڑ میں دراڑ پڑ گئی

May 18, 2021

سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک پہاڑ میں دراڑ پڑ گئی ہے اور اس کی چٹانیں کئی حصوں میں بٹ گئی ۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پہاڑ پر بجلی گرتی ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں بجلی کے گرنے کے بعد کا منظر ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بجلی گرنے سے پہاڑی چٹان ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے اور پہاڑ میں ایک دراڑ آگئی ہے۔

آسمانی بجلی چمک کے ساتھ کڑک دار آواز پیدا کرتی ہے اورایسی آواز آسمان میں بھی ہوسکتی ہے۔