سمندری طوفان ٹکرانے سے بھارتی گجرات میں20ہلاکتیں

May 18, 2021

تیس سال کا بدترین سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا، طوفان کےباعث مختلف حادثات میں20افرادہلاک ہوگئے ۔

طوفان کےسبب سمندر میں 10فٹ کی اونچی لہریں بلند ہو ئیں طوفانی ہواؤں کی رفتار ایک سو پچاسی کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا پہنچی تاہم طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب گجرات، راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گجرات کی ساحلی پٹی سے دو لاکھ افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر گئے ۔

کیرالہ میں پندرہ سو مکان تباہ ہو گئے جبکہ طوفانی ہواؤں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔

متاثرہ علاقوں میں فیلڈ اسپتالوں سے 600 کورونامریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بھارتی بحریہ کےدوجہازوں کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ممبئی کےقریب کھلےسمندرمیں273لاپتہ افراد میں سے 148 افراد کو ریسکیو کرلیا گیاہے۔