کمسن سعودی مصنفہ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج

May 18, 2021

سعودی عرب کی 12 سالہ کمسن مصنفہ ریتاج الحازمی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ناول سیریز کی سب سے کم عمر مصنفہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریتاج الحازمی نے اس سال اپنا تیسرا ناول شائع کیا ہے جب کہ وہ مزید دو پر کام کررہی ہیں۔

کمسن مصنفہ کی پہلی کتاب ٹریژر آف دی لاسٹ سی اور دوسرا ناول پورٹل آف دی ہیڈن ورلڈ(پوشیدہ دنیا کا پورٹل) 2019 میں شائع ہوئی تھیں۔

ریتاج کا کہنا ہے کہ بڑے لوگ بڑے خواب دیکھتے ہیں وہ انتظار نہ کریں جو کچھ کرنا ہے ابھی کریں۔