آرٹس کونسل کا لکڑی سے بنا گل رنگ طوفان کی نذر

May 18, 2021

کراچی آرٹس کونسل میں فن کاروں، دانشوروں اور ہنرمندوں کی بیٹھک گل رنگ کو منگل کو آنے والا طوفان اپنے ساتھ لے گیا۔

رنگ برنگے برقی قمقموں اور لکڑی سے تیار کردہ گل رنگ طوفان کی نظر ہوگیا، البتہ سیمنٹ سے بنی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

گل رنگ کینٹین کے انچارج نے بتایا کی اللّٰہ تعالیٰ نے کرم کیا کہ گل رنگ کا سب سے بڑا درخت طوفان کی زد میں نہیں آیا ورنہ بہت نقصان ہوتا۔