چھپکلی نے منہ سے نوالہ چھیننے کی مثال کا عملی مظاہرہ کرڈالا

May 18, 2021


منہ سے نوالہ چھین لینے کی مثال آپ نے سنی ہوگی، لیکن حقیقی زندگی میں اس کا لفظی مظاہرہ ایک چھپکلی نے کردکھایا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھپکلی نے کسی جانور نہیں بلکہ ایک انسان کے منہ سے یہ نوالہ چھینا۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چڑیا گھر کے مالک نے ہونٹوں میں ایک رینگنے والا کیڑا دبایا ہوا ہے جبکہ ٹھیک اس کے سامنے آیک چھپکلی بیٹھی ہے۔

اپنی لمبی زبان کا استعمال کرتے ہوئے اس نے پھرتی دکھائی اور یہ کیڑا چڑیا گھر کے مالک کے منہ سے چھین کر خود کھالیا۔