برطانیہ چوری، جنسی زیادتی، تشدد کے واقعات سے محفوظ نہیں

May 19, 2021

مغرب کا سب سے نمایاں ملک برطانیہ بھی چوری چکاری، جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات سے محفوظ نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں چوری کے واقعات میں لندن سب سے آگے، ہر ایک ہزار میں سے 39 افراد کے ساتھ ہاتھ ہوچکا۔

شمال مشرقی انگلینڈ کا علاقہ کلیو لینڈ پرتشدد واقعات، جنسی زیادتی اور چوری چکاری کا گڑھ قرار دیا گیا۔ گزشتہ سال ہر ایک ہزار میں سے ایک سو تیرہ افراد کسی نہ کسی واقعے کا نشانہ بنے۔

نارتھمپٹن اور ویسٹ یارکشائر میں جنسی زیادتی کے واقعات نمایاں جبکہ منشیات کی فروخت میں مرسی لینڈ پہلے نمبر پر جہاں منشیات فروش ڈلیوری بوائے کے روپ میں کام کرتے نظر آتے ہیں۔