سری لنکن ٹیم کے 2 کھلاڑی اور کوچ کورونا میں مبتلا

May 23, 2021

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑیوں اور کوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، لیکن میچ سے قبل ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں رپورٹس نیگیٹو ہیں۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے دورے پر موجود سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑیوں اور کوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جا رہا ہے۔