بزدار نے سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دیا ہے: راجہ بشارت

May 23, 2021

وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مہنگائی اور مشکل مالی حالات میں سرکاری ملازموں کو بڑا ریلیف دیا ہے۔

یہ بات صوبائی وزیر راجہ بشارت نے گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

وفد نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کا حق تھا جو انہیں مل گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی سرکاری ملازمین کے جائز حقوق کے لیے ہر ممکن جدو جہد جاری رکھوں گا۔